بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سمجھ چکی ہوں دنیا عارضی ہے اور روحانی سفر ہی کام آئیگا،گلوکارہ شہناز گل

datetime 10  مئی‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ شہناز گل نے کہا ہے کہ مجھے یہ بات سمجھ میں آگئی کہ یہ دنیا عارضی ہے، بس روحانی سفر ہی ہمارے کام آئے گا، اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ فلموں اور ٹیلی ویژن سمیت بگ باس ہاؤس سے

شہرت حاصل کرنے والی شہناز کور گل نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ روحانیت میں پہلے دلچسپی کم تھی لیکن اب اس کے بنا کچھ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دراصل میری جو حقیقت ہے وہ بہت خالص ہے، مجھے روحانیت سے بہت زیادہ لگاؤ ہے۔شہناز کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی میں ذہنی صحت اہم ہے اور میں محسوس کرتی ہوں کہ اگر ہم خوش ہیں تو ہی سب اچھا لگتا ہے اور تب ہی ہم کام کرسکتے ہیں، لہٰذا میرا روحانی سفر ساتھ ساتھ چل رہا ہے۔واضح رہے کہ شہناز گل بگ باس ہاؤس کے کنٹیسٹنٹ کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں اور کافی شہرت حاصل کی اور ان کی سیزن 13 کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں وہ اس حوالے سے گفتگو کر رہی ہیں۔گزشتہ برس اپنے قریبی دوست اور بگ باس 13 کے شریک کنٹیسٹنٹ سدھارتھ شکلا کی موت کے باعث وہ کافی اداس رہیں، جس کے بعد سے ان کا رجحان روحانیت کی جانب ہوا۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پہلے یہ کم تھا لیکن اب اس جانب زیادہ رجحان ہوگیا ہے اور روحانیت کا علم ہی اصل چیز ہے باقی کچھ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…