بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

نوازشریف نے ن لیگ کی قیادت کا لندن میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا وزیراعظم شہباز شریف کا رواں ہفتے لندن جانے کا امکان

datetime 10  مئی‬‮  2022 |

لندن (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس لندن میں طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف (آج) بدھ کو لندن روانہ ہوں گے، وفاقی کابینہ کے اراکین احسن اقبال اور مریم اورنگزیب بھی

ان کے ہمراہ جائیں گے جبکہ شاہد خاقان پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں اور ن لیگ کوئی بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔مسلم لیگ (ن )کے ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف نے ویڈیو لنک اجلاس کی تجویز مسترد کردی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے مرکزی قیادت کو لندن پہنچے کی ہدایت جاری کی۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نواز شریف، اسحاق ڈار سے مشاورت ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ الیکشن اور پنجاب میں کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق بھی پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ نوازشریف نے شہباز شریف و دیگر کو طلب نہیں کیا ، مشاورت کیلئے مختلف معاملات سے ملنا چاہتے ہیں انہوںنے کہاکہ شہباز شریف و دیگر نے نوازشریف سے ملاقات کیلئے درخواست کی تھی ۔انہوںنے کہاکہ پیر کی صبح لندن پہنچا اور پورا دن نواز شریف کے ساتھ رہا ۔انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو ہٹانے پر نوازشریف کو مبارکباد دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…