بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

فرح خان کے ٹیکس ایڈوائزر کا اثاثوں سے متعلق اہم ترین بیان سامنے آگیا

datetime 10  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے ٹیکس ایڈوائزر ایڈووکیٹ اسد رسول نے اپنی مؤکلہ پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اسد رسول ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ

فرح بی بی کےتمام معاملات عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے کے ہیں لہٰذا ان پر عائد الزامات سراسر بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔اسد رسول ایڈووکیٹ نےکہا کہ گزشتہ حکومت میں فرح بی بی کی دولت میں چار گنا اضافے کی بات غلط ہے، ان کے 30 جون 2018 تک اثاثوں کی مالیت 70 کروڑ روپے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر اگر کوئی پوچھ گچھ ہوتی ہے تو اس کا جواب دیں گے ، ٹیکس کی حد تک جواب دہ ہوں، سیاسی جواب نہیں دے سکتا۔خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا تھا کہ ساڑھے تین سال پنجاب کی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا جب کہ فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا، عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے فرح گوگی کو 32 کروڑ کا فائدہ پہنچایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…