بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

چیئرمین واپڈا کس کو مقرر کرنے کا فیصلہ لیا گیا ، سمری وزیر اعظم کو ارسال

datetime 9  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین کے عہدے کی ذمہ داریاں نوید اصغر کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے متعلق سمری وزیر اعظم پاکستان اور کابینہ ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد وزارتِ آبی وسائل نے چیئرمین کے عہدے کی ذمہ داری مالیاتی رکن نوید اصغر کو سونپنے کی سمری وزیر اعظم کے دفتر بھیجی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بدھ کو کابینہ ڈویژن کے اجلاس میں سمری منظور کرلی جائے گی۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین کے تحریری استعفے کے بعد سرکاری ضروریات کی بنیاد پر نوید اصغر کو تعینات کرنے کی وجوہات درج کی گئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ اجلاس میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین کا استعفیٰ بھی منظور کیا جائیگا۔واضح رہے کہ مزمل حسین نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے 7 مئی کو عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، انہوں نے پانچ سال چیئرمین واپڈا کے عہدے پر خدمات انجام دیں۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین کو 24 اگست 2016 کو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے ظفر محمود کی جگہ چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا۔مزمل حسین کا کنٹریکٹ گزشتہ سال 24 اگست کو ختم ہوگیا تھا تاہم پی ٹی آئی کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے انہیں مزید پانچ سال کی توسیع دے دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…