اتوار‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2026 

42 وزیروں میں سے 20 کے اوپرکیس ،22 افراد کے قاتل کو وزیر داخلہ لگا دیا گیا، شیخ رشید احمد

datetime 9  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کے مقتدر حلقوں کو کہتا ہوں کہ جلد انتخابات کرائیں، ملکی مسائل کا واحد حل جلد انتخابات ہیں جس نے آرمی چیف کے بارے میں غیراخلاقی زبان استعمال کی ہو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔پاکستان کوبچانا ہے توالیکشن کروانے ہوں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ

ساری قوم کوپیغام دینا چاہتا ہوں الیکشن ہونے جارہے ہیں، تیاری کریں، فوج کے ترجمان نے مریم اورنوازشریف کوکہا ہے، عمران خان فوج کوسیاست میں نہیں گھسیٹ رہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عدالت پراعتماد ہے اورہونا چاہیے،عدالتوں پراعتماد نہیں ہوگا تویہ ملک نہیں چل سکتا، عمران خان نے عدالتوں سے متعلق بات مختلف زاویے سے کہی ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا گیٹ نمبر4 آپ کیلئے بند ہوگیا ہے؟ جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میرے پاک فوج سے تعلقات تھے، ہیں اوررہیں گے، مجھے اس پرفخرہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 42 وزیروں میں سے 20 کے اوپرکیس ہیں، اس معاملے پرہائی کورٹ آرہا ہوں، ایسا وزیرداخلہ لگایا گیا ہے، جو22 افراد کا قاتل ہے، اے این ایف عدالت میں گیارہ گواہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ منشیات فروش ہے، وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب اوروزیرداخلہ نے کیسزمیں اپنے اوپرفرد جرم نہیں لگنے دی، میرا بھتیجا روزدھکے کھا رہا ہے اور ذلیل و خوار ہو رہا ہے ۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ نااہل حکومت ہے، ساری قوم کوپیغام دینا چاہتا ہوں الیکشن ہونے جارہے ہیں، تیاری کریں۔شیخ رشید سے سوال کیا کہ عمران خان نے سراج الدولہ کے سپہ سالارمیرجعفرکوغدارکہا، آپ عمران خان کویہ مثال دینی چاہیے تھی؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے 14 مرتبہ فوج کا نام لیا، کل مریم نوازنے جنرل فیض کا نام لیا، 14 مرتبہ جس نے آرمی چیف کے بارے میں غیراخلاقی زبان استعمال کی ہو، اس کا نوٹس لینا چاہیے۔پاکستان کوبچانا ہے توالیکشن کروانے ہوں گے، سوائے آصف زرداری کے سب الیکشن کے لیے تیارہیں، نون لیگ اورجے یوآئی ف نے جلسے شروع کردیے ہیں، تحریک انصاف پہلے ہی جلسے کررہی ہے، ملک الیکشن کی طرف جارہا ہے، الیکشن ملکی حالات ٹھیک کرنے کا واحد حل ہے، مقتدرحلقوں کوسوچنا چاہیے کہ پاکستان کی بہتری الیکشن میں ہے۔میں نے عدالت سے کوئی کٹمنٹ نہیں کی، چیف جسٹس نے جوکہا میرا فرض ہے کہ وہ عمران خان تک پہنچائوں، شیخ رشید سے سوال ہوا آپ عدالتوں پراعتماد سے متعلق چیف جسٹس کی بات سے اتفاق کرتے ہیں؟جس پر شیخ رشید جواب دیے بغیرمسکرا کرچل دیے۔



کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…