بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

علیم خان کو حمزہ شہباز نے اہم ذمے داری سونپ دی

datetime 9  مئی‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہبازشریف کی ہدایت پر قیدیوں کی فلاح وبہبود اورجیل اصلاحات کے لئے 17رکنی اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی۔کمیٹی کے کنوینرعبدالعلیم خان ہوں گے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری (پریزن) خصوصی کمیٹی کے سیکرٹری ہوںگے۔

خصوصی کمیٹی میں رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق،عائشہ نواز،عنیزہ فاطمہ ،سید علی رضا شاہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،آئی جی جیل خانہ جات،ڈائریکٹر جنرل پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس،سابق آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر ،اسامہ خاور گھمن ،احد خان چیمہ،فاطمہ بخاری،مدیحہ طلعت،میری جیمز کل، سپریٹنڈکوٹ لکھت جیل اورہیومن رائٹس کمیشن کا نمائندہ شامل ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کی ہدایت پر قائم خصوصی کمیٹی صوبہ بھر میں جیلوں کی صورتحال کا جائزہ لیکر فوری طورپر بہتری لانے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی قیدیوں کی فلاح وبہبود اورجیل مینجمنٹ میں بہتری کیلئے تجاویز بھی پیش کرے گی۔کمیٹی متعلقہ سٹیک ہولڈر سے عملی مشاورت کر کے جیل کے بوسیدہ سسٹم میں اصلاحات مرتب کرے گی۔کمیٹی جیل قوانین اورانتظامی امور کے درمیان تفاوت کو دور کرنے پر کام کرے گی۔دوسری جانب پنجاب میں مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی میں پاور شیئرنگ اور وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا۔نجی ٹی وی کے مطابق (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی رہنماوں کے درمیان پاور شیئرنگ اور وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے آج بروز اتوار کوہونے والی ملاقات ناگزیر وجوہات پر منسوخ ہوگئی۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما حسن مرتضی نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کے درمیان صوبائی حکومت میں پاور شیئرنگ سے متعلق بات چیت جلد ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں کی لیڈرشپ کی کل یا پرسوں اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…