لاہور(این این آئی) صوبہ پنجاب کے وزیرِ اعلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماں سے محبت کے لیے ہر لمحہ اور 365 دن بھی کم ہیں۔مائوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیرِ اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہاکہ ماں جیسی عظیم ہستی سے اظہارِ محبت کے لیے ایک دن مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔وزیرِ اعلی پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ماں کی دعاوں سے ہی وزارتِ اعلی کے منصب پر فائز ہوا ہوں۔حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساڑھے 3 سال بعد قطر میں والدہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔
Paying tribute to all the mothers of the world. On this #MothersDay I pray for the health and safety of every mother. After 3.5 years I finally got to meet my mother in Qatar and spend time with her. Embodiments of love all 365 days of the year.
ماواں ٹھنڈیاں چھاواں pic.twitter.com/6A5TAJoxK6— Hamza Shehbaz Sharif (@HamzaSS) May 8, 2022