بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 1  مئی‬‮  2022 |

گوجرانوالہ(این این آئی)وفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بجلی کی صورتحال کے پیش نظر 45 ہزار ٹن ایندھن فرنس آئل اور آر ایل این جی وزارت پٹرولیم سے مانگ لیا ہے۔گیپکو ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر گیپکو افسران و میڈیا نمائندگان سے خطاب

کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 45 ہزار ٹن ایندھن فرنس آئل اور آر ایل این جی وزارت پٹرولیم سے مانگ لیا ہے،مئی کے مہینے میں وافر مقدار میں ہمارے پاس موجود ہوگا،کچھ پاور پلانٹ کو اس دور میں بھی پلانٹ صاف کرنے کی اجازت دی گئی، پاور پلانٹ رپیرنگ کی وجہ سے بند ہیں، وزیر اعظم نے قوم کو کہا تھا کہ کل سے بجلی بہتر ہونا شروع ہو جائیگی،اگلے ہفتے میں ہمیں 45ٹن آئل آنے کی توقع ہے،فرنس آئل بھی 7مئی سے دستیاب ہو گا۔وفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ ہمیں پاور سیکٹر نہایت مشکل حالات میں ملا ہے، ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں،آر ایل این جی کی سپلائی ملنے سے کل سے ملک میں بجلی کی صورتحال بہتر ہونا شروع ہو جائیگی اور آئندہ چند روز میں بجلی بحران پر مکمل طور پر قابو پا لیا جائیگا،ہماری کوشش ہے کہ عید کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…