بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سی پی او لاہور کسے تعینات کر دیا گیا

datetime 29  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب حکومت نےسینئرپولیس آفسر بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلال کامیانہ کا تعلق 24 ویں کامن سے ہے ،20 ویں گریڈ کے بلال نے ابتدائی تعلیم کانونٹ اسکول ساہیوال سے حاصل کی

اور 1984 میں گورنمنٹ کالج میں داخلہ لیا جہاں سے انہوں نے ایم اے انگلش تک تعلیم حاصل کی اور رول آف آنر کا اعزاز حاصل کیا ۔اس کے بعد انہوں نے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی سے ایل ایل بی میں ٹاپ کیا اور گولڈ میڈل حا صل کیا اور پھر لندن سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں 1996 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پولیس سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی او رلاہور میں بطور اے ایس پی کام شروع کیا۔ بلال صدیق کئی مقامات پر ایس پی،ایس ایس پی،ڈی پی او ،سی پی او ،آر پی او فیصل آباد،آر پی او شیخوپورہ سمیت متعدد اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں،انہیں وفاقی حکومت نے چند روز قبل وفاق سے پنجاب بھجوا دیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے انہیں سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا۔انہیں بہترین کارکردگی پر انہیں قائد اعظم پولیس میڈل سے نوازا جا چکا ہے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بلال صدیق کامیانہ کا کہنا تھا کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہو گا جبکہ شہریوں کے جان و مان کا تحفظ ان کی سب سے اہم ذمہ داری ہے اور فورس کوجرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے میں ان کی بھر پور سپورٹ حاصل ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…