منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فواد چودھری نے پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دور کے امریکہ دورے کی تفصیلات شئیر کردیں

datetime 29  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دور کے امریکہ دورے کی تفصیلات شیئر کردیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں تینوں رہنماوں کے دوروں کے اخراجات بتائے گئے ہیں۔ فواد چودھری نے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا ہے، فرق جان کر جیو۔فواد چودھری نے شیئر کی گئی تفصیلات میں دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے دورہ امریکہ پر 5لاکھ 50ہزار ڈالر خرچ کیے،نواز شریف کے دورہ امریکہ پر 16 لاکھ 42ہزار ٹی اے ڈی اے بھی شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری نے دورہ امریکہ کے دوران 7لاکھ 52ہزار ڈالر چرچ کیے۔آصف زرداری کے دورہ امریکہ پر 21لاکھ 22ہزار روپے ٹی اے ڈی اے کی مد میں لیے گئے۔فواد چودھری کے مطابق عمران خان کے دورہ امریکہ پر 60ہزار ڈالر خرچ ہوئے۔عمران خان کے دورہ امریکہ پر کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں لیا گیا۔تصویر میں تفصیلات کے ساتھ لکھا ہے۔ ملک کی خد مت کرنے والوں اور لوٹنے والوں میں فرق۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…