پشاور(این این آئی)سابق وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی اپنی غلطیوں کا اعتراف کر لیا۔ ہم سے بھی سیاسی غلطیاں ہوئیں ۔ کابینہ میں زیادہ تر وزیر مجرم ہیں ۔
ن سے ش نکل گیا ہے۔پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایسی جمہوریت کو لوگ تسلیم نہیں کرتے ۔عمران خان کی کا ل پر ہم تیاری کر رہے ہیں ۔ شہباز شریف کی حکومت کو کوئی تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ قوم تیار رہیں ، عمران خان چھین سے نہیں بیٹھیں گا ۔ نواز شریف کو پاسپورٹ بھی مل گیا ۔ قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کرائے جائیں۔ان کاکہنا تھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت ہے ۔ملک میں بغاوت اور لوگوں میں نفرت پید ا ہو گی ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ 2 دنوں کی حکومت ہے ۔ ان چوروں کو دیکھنے سے عوام میں نفرت پیدا ہو رہی ہے ۔ عمران خان نے ساری دینا کو مقصود چپڑاسی یاد کروایا ۔عوام ان چوروں سے تنگ آگئے ہیں ۔ 18 پارٹیاں رات کو داتا دربار میں اکھٹی ہوئیں ۔31 مئی سے قبل انتخابات کی تاریخ دی جائے ۔ عوامی مسلم لیگ عمران خان کی کال پر لانگ مارچ میں شریک ہوگی۔