جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پانامہ اور اقامہ کے ڈرامے کے فنکار آج ایک جگہ جمع ہو گئے، ایک توشہ خانہ کھا گیا، دوسرا ڈیم کے پیسوں کا حساب نہیں دیتا، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

datetime 27  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا‘‘۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پانامہ اور اقامہ کے ڈرامے کے فنکار آج ایک جگہ جمع ہوگئے، دونوں کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا ۔ انہوں نے کہاکہ صداقت اور امانت کے سرٹیفکیٹ ایک دوسرے کو بانٹنے والے ایک جگہ اکٹھے ہو گئے۔

انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان کا فنکار اور ڈیم کا معمار دونوں کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے ،ایک توشہ خانہ کھا گیا، دوسرا ڈیم کے پیسوں کا حساب نہیں دیتا ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف سازش کے کرداروں کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کراچی بم دھماکے میںی شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،وزارت داخلہ،سکیورٹی ایجنسیز اورسندھ حکومت ملکر واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، مجرمان تک جلد پہنچ جائیں گے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پرکراچی پہنچے اورچینی قونصل جنرل لی بیجیان سے کراچی بم دھماکے میںی شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے چینی قونصل جنرل کو وزیر اعظم پاکستان کا خصوصی تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے وزٹرز بک میں کراچی واقعے سے متعلق اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر چینی شہریوں کی تعزیت کے لئے قونصلیٹ آیا ہوں۔ راناثناء اللہ نے کہاکہ چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ اور افسوس ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مجرمان تک جلد پہنچ جائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کراچی واقعہ کی تحقیقات کو خود مانیٹر کررہے ہیں،وزارت داخلہ،سکیورٹی ایجنسیز اورسندھ حکومت ملکر واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرینگے،کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر پوری پاکستان قوم افسردہ ہے،چین پاکستان کاسب سے قابل بھروسہ دوست ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی ہر کوشش اور سازش کو ناکام بنا دینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…