پیر‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2026 

زندگی کے 22سال ورلڈ کپ، اب یہ 22سال خط لے کر پھرتا رہے گا، مریم نواز

datetime 27  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ہے عمران خان وزیراعظم شہباز شریف سے اتنا ڈرتے ہیں کہ ان کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔لاہور میں ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج بہت سارے حساب برابر کرنے ہیں، آپ نے ظلم اور جبر کا مقابلہ ڈٹ کرکیا آپ کو سلام پیش کرتی ہوں۔ قومی اخبار جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق

ان کا کہنا تھا کہ مبارک ہو، نااہل، نالائق عمران خان سے آپ کی جان چھوٹ گئی، ووٹ چور سے پنجاب کا مینڈیٹ واپس چھین لیا، عمران خان کا نیا نام توشہ خانہ خان ہے۔لیگی نائب صدر نے کہا کہ کل تک یہ کہتا تھا نواز شریف کی سیاست اور حکومت ختم ہوگئی، اب رو رہا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر اس کی حکومت ختم کردی، نواز شریف کا شہباز وزیراعظم اور نواز شریف کا حمزہ وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہ سیاست تمہارے بس کی بات ہے اور نہ نواز شریف کا مقابلہ کرنا تمہارے بس کی بات ہے۔مریم نوز نے کہا کہ تم تو شہباز شریف سے اتنا ڈرتے ہو کہ تمہاری ٹانگیں کانپتی ہیں، شہباز شریف نے شیروانی پہن لی اور وزیراعظم بن گیا اب تم اپنے زخم چاٹتے رہو۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا تھا عمران خان جاؤ کرکٹ کھیلو سیاست تمہارے بس کی بات نہیں، نیازی سیاست تمہارے بس کی بات نہیں، نواز شریف سے کیا مقابلہ کرو گے؟ میاں صاجب جب آئے گا تو لگ پتا جائے گا۔انہوں کہا کہ انتخابات سے وہ ڈرتے ہیں جو اپنی حکومت کے باوجود 16 میں سے 15 ضمنی انتخابات ہار چکے ہو، انتخابات سے ن لیگ نہیں ڈرتی، ن لیگ جانتی ہے عوام کی طاقت ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے۔ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نیازی کو ڈرتھا کہ ن لیگ حکومت میں آئی تو اس کی کرپشن سامنے لائے گی، جب نمبرز پورے نہ ہو تو سازشی خط کا ڈرامہ رچانا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیازی زندگی کے 22 سال ورلڈ کپ لے کر پھرتا رہا، اگلے 22 سال یہ خط لے کر پھرتا رہے گا، ایک تھا کورونا وائرس ایک ہے رونا وائرس۔مریم نواز نے کہا کہ خان صاجب رونا دھونا چھوڑیں، امریکا نےعمران خان کے دوست عارف نقوی کو پکڑا ہے۔انہوں نے توشہ خانہ معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تم نے یہ تحفے نہیں بیچے دوسرے ملکوں سے تعلقات کو بیچا ہے۔ یہ کہتا ہے میرے تحفے میری مرضی، یہ تحفے بھی ریاست کے اور مرضی بھی ریاست کی۔مریم نواز نے کہا کہ حساب تو عمران خان کو دینا پڑے گا، جواب دینا پڑے گا فرح گوگی کون تھی۔ عمران خان تم نے آئین توڑا، وزیراعظم ہاؤس کو بنی گالہ سمجھ لیا اس لیے رات کو عدالتیں کھلیں۔انہوں نے صدر مملکت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ “عارف علوی! پاکستان 22 کروڑ افراد کا ملک ہے، یہ آپ کا ڈینٹل کلینک نہیں، اگر عمران خان کی چاکری کرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو استعفیٰ دو اور گھر جاؤ۔مریم نے کہا کہ دندان ساز صدر عارف علوی پاکستان کے آئین کے دانت نکالتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…