اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کراچی یونیورسٹی دھماکہ، خاتون خودکش بمبار کی آخری ٹوئٹ نے سب کو کنفیوز کر دیا

datetime 27  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ کراچی میں چینی باشندوں کی وین پر خودکش حملہ کرنے والی خاتون شاران بلوچ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی آخری ٹوئٹ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔جیو کے مطابق شاران بلوچ کے نام سے بنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے

و اس اکاؤنٹ سے 26 اپریل یعنی کراچی دھماکے والے دن، دوپہر 2 بج کر 10منٹ پر ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں الوداعی پیغام جاری کیا گیا۔خاتون حملہ آور نے اپنے پیغام میں براہوی زبان میں لکھا ’رخصت اف اوران سنگت‘ جس کا مطلب ہے کہ ’وہ جا رہی ہیں ہیں، مگر یہ سنگت چلتی رہے گی۔‘جہاں اس ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دیے گئے اس پیغام نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب سمیٹی وہیں کچھ صارفین اس ٹوئٹ کا وقت دیکھ کر حیران رہ گئے۔ٹوئٹ کی ٹائمنگ کا بغور جائزہ لیا جائے تو جامعہ کراچی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بتاتی ہے کہ دھماکا 2 بج کر 6 منٹ پر ہوا جب کہ ٹوئٹ 2 بج کر 10 منٹ پر کی گئی، اب سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس خاتون کے اکاؤنٹ سے ’الوداعی ٹوئٹ‘ کس نے کی؟ممکنہ طور پر خاتون نے یہ ٹوئٹ اس وقت پر شیڈول کی ہو یا ہوسکتا ہے کہ ان کا یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کسی اور کے زیرِ استعمال ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…