جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی دھماکہ ٗچین نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 27  اپریل‬‮  2022 |

بیجنگ (این این آئی)چین کی وزارت خارجہ نے کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی دھماکے میں ہلاک چینی باشندوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ نے کراچی دھماکے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ چین اس بڑے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت اور غم و غصے کا اظہار کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ کراچی دھماکے میں ہلاک چینی باشندوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہیے، کراچی میں چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو اس کی قیمت ادا کرنا ہو گی۔پاکستان میں چینی سفارخانے کی جانب سے بھی کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کی درخواست کی گئی ہے۔چینی سفارتخانے نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنائے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکیمیں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور دو چینی باشندوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…