اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی درخواست واپس لے لی

datetime 27  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ این این آئی ) (ن) لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے، پاسپورٹ واپسی درخواست واپس لے لی گئی ہے۔نجی ٹی وی ہم کے مطابق مریم نوازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ کل کی ٹکٹ تھی، اتنی جلدی پٹیشن پر فیصلہ ممکن نہیں تھا،

موکل کی ہدایت ہر درخواست واپس لے لی ہے۔ مریم نواز نے عمرہ کرنے اور پھر لندن جانے کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی تھی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پاسپورٹ واپسی کے لئے دائر درخواست پر سماعت کرنے والاتیسرا بنچ تحلیل ہونے پر چوتھا بنچ تشکیل دیدیا گیا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی عمرے پر جانے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔نیب پراسکیوٹر فیصل بخاری نے مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس اور نیب حملہ کیس بھی زیر التوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مقدمات میں ملوث مریم نواز کے علاوہ تمام ملزمان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں، مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر ہے، لہٰذاان کی درخواست مسترد کی جائے۔جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے نتیجے میں دو رکنی بنچ تحلیل ہوگیا اور کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی۔چیف جسٹس نے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل نیا دو رکنی بنچ تشکیل دیدیا جس نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی تاہم جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بھی ذاتی وجوہات کی بنا ء پر سماعت سے معذرت کرلی جس کے نتیجے میں اس درخواست پر تیسرا بنچ بھی تحلیل ہوگیا اور فائل دوبارہ چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کے لئے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں نیا بنچ تشکیل دیدیا جو آج بدھ کے روز سماعت کر ے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…