اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

تیل اور گیس کی قیمتیں ملکی معیشت کی لیے خطرہ بن گئیں‘تہلکہ خیز انکشاف

datetime 27  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم نے کہا ہے کہ درآمد ہونے والے تیل اور گیس کی قیمتیں ملکی معیشت کے لئے خطرہ بن گئی ہیں اس سے امپورٹ بل میں زبردست اضافہ ہوا اور ادائیگیوں کا

توازن بری طرح بگڑ رہا ہے حکومت ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کے کام کو سرمایہ کاروں کو مراعات دے کر تیز کرے جبکہ جوہری توانائی اور گرین انرجی کے اہم شعبوں پر توجہ دے تاکہ ملک میں جاری توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے ڈالر کی قیمت 186روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے غیر ملکی قرضوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبہ میں استعمال ہونے والا درآمدی خام مال بھی مہنگا ہورہا ہے ۔جس سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت بڑھے گی اشیاء مہنگی ہونگی اور ملک میں جاری مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا ۔ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ سے کاروباری لاگت بڑھ رہی ہے اس لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان روپے کی قیمت میں استحکام اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…