ایلون مسک نے ٹویٹر 44ارب ڈالر میں خرید لیا

26  اپریل‬‮  2022

نیویارک (این این آئی)ٹویٹر نے ارب پتی کاروباری ایلون مسک کو44ارب ڈالر مالیت کے معاہدے میں کمپنی کی فروخت کی تصدیق کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے کمپنی کی ملکیت لینے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ آزادیِ اظہار ایک فعال جمہوریت کی بنیاد ہے اور ٹویٹرڈیجیٹل شہرکا چوک ہے جہاں انسانیت کے مستقبل کے لیے اہم معاملات پر بحث ہوتی ہے۔

ایلون مسک نے اس سے پہلے اس ماہ کے اوائل میں اس فرم کا ایک بڑا حصہ خرید کرلیا تھا۔انھوں نے خریداری کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پچھلے ہفتے قریبا 46.5 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی پیش کش کی تھی۔بیان کے مطابق ٹویٹربورڈ کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے کہا کہ ادارے نیایلون کی تجویز کا جائزہ لینے کے بعد سوچ سمجھ کرجامع عمل کیا ہے اور اس میں قدر، یقین اور مالی اعانت پر سوچ سمجھ کر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ مجوزہ سودے کی رقم نقدمالیات فراہم کرے گی اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ٹویٹر کے حصص داران (اسٹاک ہولڈرز)کے لیے آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔برقی کارساز ٹیسلا کے کھرب پتی سربراہ کی سوشل میڈیا دیو کو خریدکرنے کی مہم نے اس تشویش کو جنم دیا تھا کہ ان کے غیرمتوقع بیانات اور مبینہ دھونس دھاندلی پلیٹ فارم کے لیے ان کے بیان کردہ مقاصد سے بالکل متضاد اور منافی ہیں۔مسک اس سے پہلے ٹویٹر کے صرف 9 فی صد سے زیادہ حصص کے مالک تھے اور وہ اس کے سب سے بڑے انفرادی حصص دارتھے۔ ٹیسلا انکارپوریٹڈ اور اسپیس ایکس کی کامیابی میں کارفرما کھرب پتی نے ٹویٹرکمپنی کے کاروباری ماڈل میں تبدیلیوں کے لیے بہت سی تجاویزپیش کی ہیں۔ان میں کمپنی کے سان فرانسیسکو میں واقع ہیڈکوارٹر کو بے گھر افراد کی پناہ گاہ میں تبدیل کرنا،ٹویٹس کے لیے ایڈٹ کا بٹن شامل کرنا، پریمیم صارفین کو خودکار تصدیقی نمبر دینا شامل ہے۔ٹویٹر کے بڑے صارفین میں سے ایک، مسک نے سوشل میڈیا کے اس پلیٹ فارم پرتنازعات کا باقاعدگی سے مقابلہ کیا ہے۔انھوں نے ٹویٹرکوآزادیِ اظہار کے اصولوں پرعمل کرنے میں ناکامی کا ذمیدار بھی قرار دیا ہے اور کرپٹوکرنسی گھوٹالوں کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت پرزوردیا ہے کیونکہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایسے دھندے بہت زیادہ ہیں۔واضح رہے کہ ٹویٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی ایلون مسک کے دوست ہیں۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…