جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ن لیگ نے ہمارے خاندان کیخلاف بھی سازش کی مونس الٰہی کے سنگین الزامات

datetime 25  اپریل‬‮  2022 |

گجرات (این این آئی)مسلم لیگ (ق )کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ نے ہمارے خاندان کے خلاف بھی سازش کی۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم بن کر بھی ن لیگ والوں کے چہرے مرجھائے ہوئے ہیں جبکہ ہم وزارتوں سے چلے بھی گئے تب بھی ہم خوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے خاندان میں جو خلا پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اس میں بھی سازش ہوئی، ہمارے خاندان اور گجرات کے خلاف ن لیگ کے ہاتھوں ہوئی۔مسلم لیگ (ق )کے رہنما نے کہاکہ عمران خان کی سپورٹ کرنا عوامی مطالبہ ہے، یہی بات میں اپنے بزرگوں کو بتائی۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین شہباز شریف کی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ ق لیگ نے پرویز الٰہی کے بیٹے حسین الٰہی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…