جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی عرب میں معتمرین کی خدمت میں غفلت، 10عمرہ کمپنیوں پر جرمانہ

datetime 25  اپریل‬‮  2022 |

ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج و عمرہ نے 10 عمرہ کمپنیوں کے خلاف سزا کا اعلان کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ان میں ہر کمپنی کو 50 ہزار ریال تک جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ اس سزا کی وجہ مذکورہ کمپنیوں کی

جانب سے معتمرین کو پیش کی جانے والی خدمات میں غفلت اور بے ضابطگی ہے۔ ان میں اہم ترین خلاف ورزیاں رہائش اور ٹرانسپورٹ سے متعلق ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے باور کرایا کہ وہ اللہ کے مہمانوں کو پیش کی جانے والی خدمات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی اجازت ہر گز نہیں دے گی۔ اس مقصد کے لیے کڑی نگرانی کے واسطے دورے اور معتمرین کی جانب سے دی جانے والی اطلاعات کے ساتھ تعامل بنیادی عوامل ہیں۔ ان امور کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو پیش کی جانے والی خدمات کا معیار بلند کرنا اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے مملکت کے اندرون و بیرون موجود عمرہ کی ادائیگی کے خواہش مند تمام افراد پر زور دیا کہ وہ صرف اجازت یافتہ اداروں کے ساتھ معاملات انجام دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…