مکوآنہ (این این آئی ) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں تعینات سرکاری سکولوں کے 15 ہزار 118 اساتذہ کوششوں کے باوجود اپنے تبادلے نہ کروا سکے جبکہ صرف 9 اساتذہ اپنے تبادلے کروانے میں کامیاب ہوسکے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی سابقہ حکومت کے دوران اس وقت کے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مرادراس نے پنجاب بھر کے اضلاع میں واقعہ سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ سے ان کے مرضی کے تبادلے کروانے کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب کو مجموعی طور پر 15 ہزار 118 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے صرف 9 اساتذہ میرٹ پر آنے کے باعث اپنے تبادلے کروانے میں کامیاب ہوسکے۔