بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کے بعد اذان پر بھی پابندی کا فیصلہ

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کے بعد اب اذان پر بھی پابندی عائد کرنے کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا کا فیصلہ کیا گیا ہے ،مسلمانوں کی کاروباری سرگرمیوں پر پہلے ہی قدغن لگائی جا چکی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک

میں حکومتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے بنگلور ہائی کورٹ نے لائوڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کرناٹک کی تمام مساجد کو نوٹس بھیجے گئے تھے جس میں حکم دیا گیا تھا کہ لائوڈ اسپیکر پر اذان نہ دی جائے۔ اس سے دیگر افراد کے کاموں میں خلل پڑتا ہے اس حوالے سے ریاست کے وزیراعلیٰ باساوراج بوممائی نے کہا کہ عدالتی حکم پر فوری طور پر عمل درآمد کرایا جائے گا، آئین اور قانون کی پاسداری سب پر لازم ہے۔مودی سرکاری کی سرپرستی میں کرناٹک ہی وہ ریاست ہے جس نے سب سے پہلے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کی تھی جس پر طالبات کے احتجاج نے اس مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا تھا۔حجاب پر پابندی کے بعد بھی ریاست کرناٹک میں مسلم دشمن اقدامات کا سلسلہ جاری رہا اور ہندو فیسٹیول میں مسلمانوں کے اسٹالز بند کرادیئے گئے، مارکیٹوں میں گوشت کی دکانیں بند کرادی گئیں تھی۔یاد رہے کہ کرناٹک سے قبل مہارشتڑا میں لائوڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ مودی سرکار میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی کو سلب کرلیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…