اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ضرورت سے زیادہ بجلی کی پیدوار کی جس باعث انہیں بجلی کے پیسے بھی بھرنے پڑے جو استعمال نہیں کی جارہی ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں سابق تحریک انصاف کے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آج سے 2 سے تین مہینے پہلے تک ملک میں لوڈ شیڈنگ نام کی کوئی چیز نہیں تھی نئی حکومت کے آتے ہی لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی نہ تو ان کے پاس منصوبہ بندی ہے اور نہ ان کے پلے کچھ ہے ۔ انکا مزید کہنا تھاکہ ن لیگ نے اپنے دور میں ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کی جس کی وجہ سے کپیسٹی بلڈنگ کے اربوں روپے ادا کرنےپڑے۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 2018 میں کیپسٹی بلڈنگ کی مد میں 450 ارب روپے سے سلسلہ شروع ہوا جبکہ رواں سال 850 ارب روپے کپیسٹی بلڈنگ کی مد میں ادا کرنے پڑے۔ ہم اس بجلی کے پیسے دینے پڑ رہے ہیں جو استعمال ہی نہیں ہوئی ۔