جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکمرانوں کی جنگ عوام کیلئے نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے فیڈر اور دودھ کی بوتل کیلئے ہے، سراج الحق

datetime 24  اپریل‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ اور سابق حکمرانوں کی جنگ عوام کیلئے نہیں بلکہ اسٹیلشمنٹ کے فیڈر اور دودھ کی بوتل کے لیے ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نظام وہی ہے، صرف چوکیدار اور پہریدار بدلا ہے۔سراج الحق نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پی ڈی ایم ہو یا پی ٹی آئی، ان کی جنگ عوام کے لیے نہیں، صرف اسٹیبلشمنٹ کے فیڈر اور دودھ کی بوتل کے لیے ہے۔قبل ازیں نو منتخب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سراج الحق نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد سب سے پہلا کام آئی ایم ایف کے در پر حاضری کا کیا گیا ہے، اور مذاکرات کے بعد عوام پر مہنگائی بم گرانے کی تیاری ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہو یا سابقہ، سب امریکا اور آئی ایم ایف کے سامنے جھکتے ہیں، آئی ایم ایف سے کیے جانے والے تمام معاہدے قوم کے سامنے لائے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…