منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

تانبے، فولاد، پیتل اور کانسی کے برتنون میں کھانا پکانے اور کھانے سے صحت پر اثرات پڑتے ہیں ، ماہرین کا تحقیق میں زبردست انکشاف

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )کورونا وائرس کے باعث لوگوں نے اب اپنی صحت کی جانب زیادہ سنجیدگی سے توجہ دینا شروع کردی، ایسی ضروری تبدیلیاں اپنے روزہ مرہ کے معاملات میں شامل کرلیں جن کے ذریعے اچھی صحت کے ساتھ بہتر زندگی گزاری جاسکے۔ان تبدیلیوں میں ورزش کے سیشن کے لیے جم جانے سے لیکر طویل پیدل چلنا، یوگا کی مشقیں اور کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی شامل ہے۔

لیکن لوگ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ کھانے پینے کی عادات کے ساتھ کھانا پکانے والے برتن بھی صحت کے حوالے سے اہم ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بہت سے برتن ایسے ہوتے ہیں جن پر زہریلا ملمع چڑھا ہوتا ہے اور یہ زیادہ حرارت پر پگھل کر نقصان دہ ہوجاتے ہیں اور خوراک کے معیار پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں برصغیر پاک و ہند میں پیتل اور لوہے کے برتنوں میں کھانے پکانے کے ساتھ پانی پینے کے لیے تانبے کے برتن استعمال کرنے کی روایت کافی پرانی ہے، لیکن اب یہ چیزیں مفقود ہوتی جارہی ہیں، لیکن جہاں خوراک سے غذایت کے حصول کا معاملہ ہے وہیں برتنوں کا استعمال بھی اہم ہے، جن کے فوائد درج ذیل ہیں۔ اس میں پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ اگر کوئی کاسٹ ا?ئرن کا پین استعمال کرے تو اسمیں کھانا تیار کرنے کے لیے بہت زیادہ تیل کی ضرورت نہیں ہوتی، اسکا ایک اور فائدہ یہ ہے اس میں سے فولاد کے اجزا خوراک میں شامل ہوجاتے ہیں، لوہے کے برتن مضبوط اور دیرپا ہوتے ہیں، تاہم عہد حاضر میں زیادہ تر لوگ نان اسٹک پین کا استعمال کرتے ہیں جس پر زہریلے کیمیائی اجزا کا ملمع چڑھا ہوتا ہے۔کانسی کے برتن: کھانے بنانے اور کھانے کے لیے کانسی کے برتن بہت اچھے ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کانسی کے پلیٹ کھانے میں موجود تیزابی اجزا کو کم کرتے ہیں جس سے نظام ہضم کو فائدہ ہوتا ہے یہ سوزش کو کم اور یاداشت کو بہتر بنانے کے ساتھ تھائیرائیڈ میں توازن پیدا کرتا ہے۔ پیتل کے برتن: یہ تانبے اور زنگ سے بنایا جاتا ہے اور یہ دونوں صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں، پیتل کے برتن دیرپا اور نان میگنیٹک ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پیتل کے برتن میں کھانا بنانے سے صرف سات فیصد غذایت ضائع ہوتی ہے جبکہ موجودہ دور کے برتنوں میں کھانا بنانے سے بہت زیادہ غذایت ضائع ہوجاتی ہے۔تانبے کے برتن: تانبے کے جار میں پانی پینے کے بے پناہ فوائد ہیں جن میں پانی کی صفائی کا قدرتی عمل بھی شامل ہے، اس کے علاوہ تانبا سوزش ختم کرنے والے اجزا پر مشتمل ہوتا ہے جس سے جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…