جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

لندن میں بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات

datetime 21  اپریل‬‮  2022 |

لندن (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، اتحادی حکومت کے قیام کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کو ہونے وا لی ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر، شیری رحمان اور قمزمان کائرہ بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اوربلاول بھٹو زر داری ملاقات میں حکومت کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیاگیا، ملاقات میں صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنجاب سے متعلق مشاورت کی گئی۔میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازشریف کی ملاقات ضروری ہے، ایک بار پھر ہم نے پاکستان میں جمہوریت کو بحالی کی طرف لے جانا ہے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ عمران خان کے خلاف بیرونی سازش نہیں یہ جمہوری سازش تھی، عمران خان کے خلاف وائٹ ہاؤس کی نہیں بلاول ہاؤس کی سازش تھی، عمران خان کا بیانیہ ہیکہ مجھے کیوں نہیں بچایا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا جمہوریت کی بحالی میں کردار اور قربانی سب کے سامنے ہے، اس نیت کے ساتھ آیا ہوں کہ ان چینلجز کا مقابلہ تب کرسکتے ہیں جب شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔رہنما پیپلز پارٹی نوید قمرکا نے کہاکہ نوازشریف سے ملاقات کا کوئی مخصوص ایجنڈا یا مطالبہ نہیں، یہ تعلقات کی بہتری کا ایک طریقہ کار ہے۔نوید قمرنے کہا کہ جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا وقتی فائدہ دیگا تاہم آخر میں تو جھوٹ انجام تک پہنچنا ہے، عمران خان نے اب تک جو کارروائی کی ہے وہ آئین اور قانون کے برعکس ہے،عمران خان کو بجائے اپنی کرسی کے پاکستان کے مفاد کا سوچنا چاہیے۔سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں کسی قسم کا ڈیڈلاک نہیں۔خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزراکی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی تاہم حلف نہیں اْٹھایا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اورگورنر پنجاب کے عہدے لینا چاہتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…