بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نیب کا ادارہ قائم رہے گا لیکن ۔۔۔ رانا ثنا اللہ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 16  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا نام تبدیل کر دیا جائے گا۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن )کے راناثنااللہ نے کہا کہ نیب کا ادارہ انتقام کے لیے بنایا گیا تھا تاہم ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ احتساب

کسی بھی معاشرے کے لیے بہت ضروری ہے، نیب کا ادارہ قائم رہے گا لیکن اس کا نام تبدیل کر دیا جائے گا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے استعفے سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قاسم سوری کو مستعفی نہیں ہونا چاہیے تھا، پی ٹی آئی کے 70 فیصد لوگ استعفیٰ نہیں دینا چاہتے تھے۔دوسری جانب نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی نالائق حکومت نے آخری دنوں میں ملک میں گیس کے ساتھ بجلی کا بحران بھی پیدا کر دیا۔بجلی اور گیس بحران پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا تحریک انصافکینالائق حکومت نے آخری دنوں میں ملک میں گیس کے ساتھ بجلی کا بحران بھی پیدا کر دیا۔ انہو ں نے کہا پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے جاتے جاتے ملک کو بجلی کا 6 سے 7 ہزار میگا واٹ شارٹ فال دیا ہے۔ مارچ میں ہی 8 سے 10 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز ہو گیا تھا۔ ایل این جی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھی شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا سابق حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے ملک میں تقریباً 2000 ایم ایم سی ایف ڈی گیس شارٹ فال ہے۔ یہ نہ سردیوں میں گیس دے سکے نہ گرمیوں میں، انہوں نے کہانیا پاکستان بنانے والوں نے ملک میں ایسے بحران پیدا کر دیئے جو ختم ہو چکے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…