ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عسکری قیادت کا پاک فوج کو بدنام کرنے کی پروپیگنڈا مہم کا سخت نوٹس

datetime 12  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) فارمیشن کمانڈرز کا آئین اور قانون کی سربلندی کیلئے عسکری قیادت کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا مہم کا سخت نوٹس لے لیا اور واضح کیا ہے کہ بعض عناصر گمراہ کن مہم کے ذریعے ادارے اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کر رہے ہیں،

قومی سلامتی ہر چیز سے مقدم ہے، پاک فوج کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ریاستی اداروں کیساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی،پاک فوج ہر طرح کے حالات میں تمام اندرونی و بیرونی خطرات میں پاکستان کا دفاع کرے گی۔ منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 79 ویں فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں تمام کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فارمیشنز کمانڈرز نے شرکت کی، شرکا کو پیشہ ورانہ امور، نیشنل سیکیورٹی چیلنجزسمیت روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔شرکا کانفرنس نے ملکی سرحدوں اور عوام کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔شرکا نے پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا مہم کا بھی سختی سے نوٹس لیا اور قرار دیا کہ بعض عناصر گمراہ کن مہم کے ذریعے ادارے اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کر رہے ہیں، قومی سلامتی ہر چیز سے مقدم ہے، پاک فوج ہمیشہ ریاستی اداروں کیلئے کھڑی ہوئی ہے، فارمیشن کمانڈرز نے آئین اور قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے عسکری قیادت کے فیصلے پر بھر پور اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا، شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ہمیشہ بلاامتیاز ریاستی اداروں کا تحفظ کرتی رہے گی، آرمی چیف اس موقع پر کہا کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، اور ملکی جغرافیائی سرحدوں اور خودمختاتی کی دفاع کرتی رہے گی اور ہر قسم کے بیرونی اور داخلی خطرات سے ہر قیمت پر نمٹے گی، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جہاں پوری فوج کی آواز ہے، وہیں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس سے واضح پیغام بھی دیا گیا کہ پوری فوج آئیں اور قانون پر عمل پیرا ہے، پراپیگنڈا مہم چلانے والوں تک پہنچ گئے ہیں، جو بھی ہو جائے، فوج قومی سلامتی پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…