ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر آرمی چیف اور پاک فوج کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا

datetime 12  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی/آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج کے کیخلاف ٹویٹر پر ٹرینڈ چلانے والے گروہ کے سرغنہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ قبل ازیں ایف آئی اے نے لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں چھاپہ مار کر

حساس ادارے کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ، مختلف شہروں میں بھی آپریشن کر کے 8افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں چھاپہ مار کر حساس ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈچلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت مقصود عارف کے نام سے کی گئی ہے ۔گرفتار ملزم نے سوشل میڈیا پر 22اکائونٹس بنا رکھے تھے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے ملک کے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر 8افراد کو گرفتار کر لیا ۔دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پی ای سی اے 2016)سیکشن 37 میں بیان کردہ فحش/غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے سینٹرل ڈومین نیم سسٹم(سی – ڈی این ایس)پالیسی طریقہ کار نافذ کر دیا ہے۔ جس کے تحت غیر قانونی مواد کی خودکار،م ثراور بلا رکاوٹ بلاکنگ کو فوری یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس طریقہ کار کا افتتاح اتھارٹی نے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر ز اسلام آباد میں کیا۔ سی – ڈی این ایس طریقہ کار کی تیاری مہینوں پر مشتمل مشترکہ کاوشوں، ٹیلی کام شعبے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشترکہ تعاون کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔(

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…