کراچی(این این آئی)چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے کہاہے کہ کراچی میں 14 اپریل تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں 15 اپریل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ تین سے چار روز گرمی کی شدت زائد رہ سکتی ہے، پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔سردار سرفراز نے کہاکہ دن میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی، جبکہ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔