اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے شہباز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر وزیراعظم کی پہلی تقریر شاندار ہوتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنا آئندہ کا روڈ میپ دیں اور بتائیں کہ کتنے دن حکومت کریں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہر وزیراعظم کی پہلی تقریر شاندار ہوتی ہے میری دعا ہے کہ شہباز شریف اپنی قومی اسمبلی میں بطور وزیراعظم پہلی تقریر یاد رہے ۔ کامران خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر اسمبلی میں ہوتے تو بہتر ہوتا ۔