اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ارکان سینیٹ سے مستعفی نہیں ہوں گے کیونکہ عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش ہوئی ہے سینٹ میں نہیں ہوئی ، ہمارے استعفے دینے کا مقصد غلا م اور بکی ہوئی اسمبلی میں نہ بیٹھنا ہے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے
مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی استعفیٰ نہیں دے رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایوان میں دو تہائی اکثریت اورعمران خان کے درمیان صرف الیکشن حائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا مقدمہ عدالت میں لگا ہوا ہے اور ہم نے اسمبلی سے استعفے دے دیے ہیں۔ شہبازشریف کا آج عدالت میں مقدمہ لگا تھا، ملک کے16 ارب لوٹنے والے کواشنگٹن سے وزیراعطم منتخب کیاگیا، شہبازشریف نے چپراسیوں کے ذریعے ٹی ٹیاں لگوائیں، ہم اس عمل کا حصہ نہیں بنے اور ہم نے اسمبلی سے استعفے دے دیئے ہیں، آج ایک غلام اسمبلی سے ہم آزاد ہو رہے ہیں، اسمبلی میں کھڑے ہوکر ہم نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، اسپیکر کے پاس اب الگ الگ استعفے کی تصدیق کی ضرورت نہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ آج ایک غلام اسمبلی سے ہم آزاد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے، کوئی ہمارے بغیر اگرضمنی الیکشن کروا سکتا ہے توکروا کردکھائے، یہ لڑائی پاکستان کی آزادی کی لڑائی ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ اسمبلی میں کھڑیہوکرہم نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، اسپیکرکے پاس اب الگ الگ استعفے کی تصدیق کیلئے جانے کی ضرورت نہیں، عمران خان پشاور میں بدھ کو بڑا جلسہ کریں گے۔ فواد چودھری نے کہا کہ رات کوپورے ملک میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلے، پی ٹی آئی اداروں سے قریبی تعلق رکھتی ہے، ہم احترام کرتے ہیں، جواداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں،بہت جلد اسلام آباد میں مارچ لائیں گے۔ فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کسی بھی لیڈرنے کسی بھی ادارے کے ذمہ دارکے خلاف بیان نہیں دیا۔ انہوں نے کہا صدر مملکت استعفیٰ نہیں دے رہے