جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کا مستقبل بہت تاریک ہے، ریحام خان نے خود غرض شخص قرار دے دیا

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ عمران خان نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا ،ان کا مستقبل بہت تاریک ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کارروائی دیکھنے کیلئے

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی۔وزیرِ اعظم عمران خان کے مستقبل کے متعلق انہوںنے کہاکہ میں سمجھتی ہوں ان کا مستقبل بہت تاریک ہے اور اس لیے تاریک ہے کہ انھوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کسی کی پروا نہیں کی اور جو شخص خود غرض ہوتا ہے، عوام کا خیال نہیں کرتا، وہ پھر کس منہ سے عوام کا دروازہ کھٹکھٹانے جائے گا۔انھوں نے ڈالر کی قیمت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ بھی بہت بڑی زیادتی کی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بہت کم لوگ ہیں جو بات نہیں سمجھے، باقی سب سمجھ گئے ہیں کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی پاسداری ہر شہری پر لازم ہے اور کوئی بھی آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ریحام خان نے کہا کہ ڈالر 190 پر پہنچ چکا ہے، ان کا لمبی تقریریں کرنے کا جو پلان ہے اور اجلاس کو کچھ دنوں تک بڑھانے کی جو سازش کرنا چاہ رہے ہیں، یہ 200 تک ڈالر پہنچانے کی ضد پوری کرنا چاہ رہے ہیں۔عمران خان کی سابق اہلیہنے کہاکہ پاکستان میں کچھ ہی لوگ ایسے ہیں جو شاید بات نہ سمجھ رہے ہوں، باقی سب بات سمجھ گئے ہیں کہ ٰئین کی بالا دستی قانون کی پاس سداری ہر شہری پر لازم ہے، کوئی بھی قانون و آئین سے بالاتر نہیں خواہ وہ لاڈلہ ہی کیوں نہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…