کوئٹہ (آن لائن)وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتمادکامیاب ، گورنر بلوچستان سید ظہورآغانے گورنر شپ سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف
تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعدگورنر بلوچستان سید ظہورآغا کی جانب سے آئندہ چند روز میں مستعفیٰ ہونے کافیصلہ کرلیاہے ۔گزشتہ شب اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیاتھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن کی جانب بلوچستان میں گورنر کو تبدیل کرنے کافیصلہ کیاگیاتھا اس سلسلے میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے پراتفاق کیاگیاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے اراکین اسمبلی نے بھی متحدہ اپوزیشن کاساتھ دینے کا فیصلہ کیاہے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے یہ فیصلہ بلوچستان کے مسائل کے حل اور یہاں پائی جانے والی محرومی کے خاتمے کے تحت کیاہے ۔