منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

یوٹیلٹی اسٹورز پر سستے رمضان پیکج کا حکومتی دعویٰ مذاق بن گیا

datetime 8  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/کراچی (این این آئی)ماہ رمضان کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز پر سستے رمضان پیکج کا حکومتی دعویٰ شہریوں کے لیے مذاق بن کر رہ گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رمضان میں زیادہ تر شہروں میں شہری شدید گرمی اور روزے کی حالت میں گھنٹوں لائن لگا کر خریداری کرنے پر مجبور ہوگئے،دوسری جانب ملک بھر کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کے

مہینے کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچیں، ساتھ ہی ذخیرہ اندوز من مانی قیمت مقرر کرکے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔جیکب آباد میں ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو پَر لگ گئے ہیں، مختلف بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیاگیا ہے۔جیکب آباد میں سیب 250 روپے کلو، تربوز 100 روپے فی کلو اور کیلا 100روپے فی درجن میں فروخت کیا جا رہا ہے، اسی طرح افطار کے اوقات استعمال ہونے والی کھجور بھی 100 سے بڑھ 250 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔سبزیوں میں بھنڈی 220 روپے فی کلو، مٹر 160روپے فی کلو جبکہ ٹماٹر 80 روپے سے بڑھا کر 140روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں جس پر عوام ہمیشہ کی طرح شکایات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔شہریوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے تاکہ عوام کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سستے داموں چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنائی جا سکے۔دوسری جانب مہنگی اشیائے ضروریہ کی فروخت کے حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے اگر مارکیٹ سے اشیاء سستی ملے گی تب جا کر عوام کو سستا بیچنا ممکن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…