منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان عدم اعتماد کے ووٹ میں ہٹائے جانے والے پہلے وزیراعظم ہوں گے ، نیویارک ٹائمز

datetime 8  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا پاکستان سمیت عالمی میڈیا میں بھی خاصا چرچا رہا۔غیر ملکی اخبارات اور جرائد نے جہاں عدالتی فیصلے کو پاکستان کی سیاست میں حیرت انگیز موڑ قرار دیا وہیں عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو شہ سرخیوں میں جگہ دی گئی۔

عالمی ذرائع ابلاغ میں کہا گیا کہ عمران خان نے ملک میں امریکا مخالف جذبات کو استعمال کرنے کی کوشش کی، آئندہ انتخابات عمران خان کی سیاست پر ریفرنڈم ثابت ہوں گے،عالمی میڈیا نے عدالتی فیصلے کو عمران خان کیلئے بڑا دھچکا قراردیا ہے۔امریکی اخبار’’نیویارک ٹائمز‘‘ نے لکھا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے عمران خان کے اقتدار میں رہنے کے اقدام کو روک دیا، عمران خان عدم اعتماد کے ووٹ میں ہٹائے جانے والے پہلے وزیراعظم ہوں گے۔’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ نے لکھا کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کے خاتمے کا امریکا پر الزام لگایا، ایسے بیانات سے واشنگٹن سے پاکستان کے تعلقات مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔برطانوی اخبار’’گارجین‘‘نے لکھا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ عمران خان کے لیے تباہ کن ہے، فیصلے سے قانون کی حکمرانی کوبرقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔امریکی جریدے’’ٹائم‘‘ نے لکھا کہ پیوٹن کوگلے لگا کر وزیراعظم عمران خان نے اپنی سیاسی موت پر مہر ثبت کر دی، مخالفین کے ساتھ سمجھوتہ نہ کرنے والے عمران خان آج تنہا ہوگئے ہیں،کرکٹر سے سیاست دان بننے والے عمران خان ، آخرکار اپنے ہی دام میں پھنس گئے۔برطانوی اخبار’ڈیلی میل‘ نے لکھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حیرت انگیز موڑ کی نشان دہی کرتا ہے، چار سال بعد بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ عمران خان ڈلیورکرنے میں ناکام رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…