اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کو لاہور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران اچانک کھانسی لگنے پر پانی مانگ لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان خاصی دیر تک کھانستے رہے اور پھر انہوں نے پانی طلب کیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے مختلف تبصر کئے ۔ایک صارف سید اسد ندیم نے لکھا میرا روزہ میری مرضی ۔ایک اور صارف نے لکھا کہ عمران نیازی کو جلسے میں بار بار کھانسی آنے لگی تو پانی منگوایا لیا ، ریاست مدینہ بنانے والے نے روزہ نہیں رکھا ہے۔