اسلا م آباد (آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے انہیں ملاقات کے لیے طلب کیا ہے۔عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے جمعرات کو 4 بجے ملاقات کے لیے طلب کرلیا۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ سے دل کی باتیں کرنے آؤں گا، خان صاحب! ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اپنی کہوں گا کچھ آپ کی سْنوں گا، میں آؤں گا، مگر ملاقات کے وقت شہباز گل موجود نہیں ہونے چاہیے۔