جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

افغان لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عالمی بینک نے متعددمنصوبے روک دئیے

datetime 30  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے ہائی اسکول بند رکھنے کے فیصلے کے بعد عالمی بینک نے افغانستان میں 60 کروڑ ڈالر مالیت کے متعدد منصوبے ملتوی کر دئیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی بینک نے لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

افغانستان تعمیر نو ٹرسٹ فنڈ کے تحت شروع ہونے والے تمام منصوبوں کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کی ہر شعبے میں مساوی رسائی ممکن بنانا ہے۔عالمی بینک نے کہا کہ یہ منصوبے افغانستان تعمیر نو ٹرسٹ فنڈ کو منظوری کے لیے تب پیش کیے جائیں گے جب عالمی بینک اور بین الاقوامی شراکت داروں کو صورتحال میں بہتری نظر آئے گی۔عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے یکم مارچ کو اے آر ٹی ایف میں سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ فنڈز استعمال کرنے کی منظوری دی تھی تاہم یہ رقم طالبان حکومت کی بجائے اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کی نگرانی میں خرچ ہوگی۔گزشتہ سال اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اے آر ٹی ایف کو منجمد کر دیا گیا تھا جبکہ دیگر ممالک نے بھی مالی امداد کی فراہمی بند کر دی تھی۔جب افغانستان میں نئے منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے اے آر ٹی ایف کے تحت فنڈز بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو عالمی بینک نے یہ شرط رکھی تھی کہ ان فنڈز سے خواتین کو بھی فائدہ پہنچایا جائے گا۔گزشتہ ہفتے طالبان حکومت نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھولنے کے چند گھنٹے بعد پھر بند کر دیے تھے۔ہفتے کو قطر میں منعقدہ دوحا فورم 2022 کے موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ٹام ویسٹ نے لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش پر طالبان رہنماں کے ساتھ ہونے والی تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…