اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی افیئرز ڈاکٹر بابراعوان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد بہت بڑے پیمانے پر باہر کا پیسہ استعمال ہورہا ہے،خریدے ہوئے اراکین کو کہا جارہا ہے الیکشن کمیشن ناایلی کا فیصلہ چھ مہینے میں کرے گا
،ہماری تیاری مکمل ہے ہم سرپرائز دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ آج ڈالرز اور پاؤنڈز چلائے جارہے ہیں وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کو ہدایات بھیجی ہیں کہ پی ٹی آئی کے اراکین ووٹنگ میں نہیں جائیں گے خریدے ہوئے اراکین کو کہا جارہا ہے الیکشن کمیشن ناایلی کا فیصلہ چھ مہینے میں کرے گا ان کو کہا گیا کہ نااہلی کچھ عرصے کی ہوگی ہماری تیاری مکمل ہے ہم سرپرائز دیں گے۔ بابراعوان نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے سامنے وہ مراسلہ رکھنے کے سامنے تیار ہین جو وزیراعظم نے جلسے میں لہرایا اس حوالے سے اسد عمر اور فواد چودھری نے پریس کانفرنس کی جس دن مراسلہ منظر عام پر آگیا اس کے بعد پی ڈی ایم قیادت کو منہ چھپاتے کی جگہ نہیں ملے گی آخری پانچ اوورز 31 کے بعد شروع ہوں گے جس میں بہت سرپرائز ہوں گے