اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز ایک خط جیب سے نکال کر عوام کو دکھایا اور کہاکہ ہمیں تحریری دھمکی دی ہے ۔ اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار سلیم صافی نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ
“میرے محبوب کا خط مجھے ملا ہے لیکن شرم کی وجہ سے اس کی تفصیل بیان نہیں کرسکتا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ’’اس پشتو دوگانےکاترجمہ کچھ یوں ہےکہ میرے محبوب کا خط مجھے ملا ہے لیکن شرم کی وجہ سے اس کی تفصیل بیان نہیں کرسکتا۔ جواب میں سہیلیاں پوچھتی ہیں کہ آخر کیا وجہ ہےکہ خط کےمندرجات نہیں بتارہی ہو۔ سلیم صافی کا مزید کہنا تھاکہ یہی قوم خان سے پوچھ رہی ہے کہ خط دکھا دیا تو بتابھی دیں کہ کس نے بھیجا ہے اور کیا لکھا ہے؟۔ دوسری جانب “واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں طویل انتظار کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خط نکال کر سرپرائز بتادیا۔جلسے میں وزیراعظم کے سرپرائز کا لوگ ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرتے رہے، آخر میں وزیراعظم نے سرپرائز کھول کر بتا دیا، جیب سے خط نکال کر دکھایا کہ ملکی مفاد کا کہہ کر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں کریں گے، آج پھر وہی سازش ہورہی ہے جو بھٹو کے خلاف ہوئی، سازش کا ہمیں تین ماہ سے پتا ہے، باہر سے ہماری حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے جیب سے خط نکال کر لہراتے ہوئے کہا کہ وہ الزام نہیں لگا رہے، ان کے پاس خط کی صورت میں ثبوت ہے، بہت سی باتیں ہیں، بہت جلد اور مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی، لندن میں بیٹھا ہوا شخص کس کس سے ملتا ہے، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پیسا باہر سے آرہا ہے، ہمارے لوگ استعمال ہو رہے ہیں، زیادہ تر انجانے میں تاہم کچھ جان بوجھ کر یہ پیسا ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہیں، جب پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی تو قوم سب کو دیکھے گی۔
اس پشتو دوگانےکاترجمہ کچھ یوں ہےکہ میرے محبوب کا خط مجھے ملا ہے لیکن شرم کی وجہ سے اس کی تفصیل بیان نہیں کرسکتا۔ جواب میں سہیلیاں پوچھتی ہیں کہ آخر کیا وجہ ہےکہ خط کےمندرجات نہیں بتارہی ہو۔ یہی قوم خان سے پوچھ رہی ہے کہ خط دکھا دیا تو بتابھی دیں کہ کس نے بھیجا ہے اور کیا لکھا ہے؟ https://t.co/AbLlihk68x
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) March 27, 2022