پیر‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2026 

منحرف رکن وجیہہ قمر نے قرآن پاک پرحلف اٹھا لیا

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف ہونے والی رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھتے ہوئے پیسے نہ لینے کا حلف اٹھا لیا، ڈی سیٹ کرنے کی دھمکی سے ہماری آواز نہیں دبائی جاسکتی، امید ہے عدلیہ ہمارے حق میں فیصلہ دے گی۔اپنے ایک انٹرویو میں وجیہہ قمر کا کہنا تھاکہ کچھ دنوں سے صبرو تحمل کا مظاہرہ کررہی ہوں، ریاست مدینہ یہ سکھاتی ہے

جو ہم آج کل اپنی اخلاقیات کا نمونہ پیش کررہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ ارکان کے گھروں پر حملے کیے گئے اور باپ دادا تک پہنچ گئے ، ریاست مدینہ کیا تقریریں کرنے یا ہاتھ میں تسبیح سے بن جاتی ہے؟ یہ سب عوام کو پاگل بنانے کیلئے ایک ڈھونگ تھا۔ان کا کہنا تھاکہ صرف سلیکٹڈ احتساب کیا گیا اور مخالفین کو نشانہ بنایا گیا۔رکن قومی اسمبلی نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کہ حلفیہ کہتی ہوں مجھے کسی نے پیسے دینے کا وعدہ نہیں کیا اور حلفیہ کہتی ہوں کہ پیسے لینے کا الزام جھوٹا اور بہتان ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ’میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر اپنے متعلق بات کرسکتی ہوں تو کیا عمران خان کرسکتے ہیں؟ ان کے ارد گرد لوگ کرپشن میں ملوث نہیں؟ یہ کہہ سکتے ہیں جو گھڑی سعودیہ سے تحفہ ملی وہ انہوں نے بازار میں نہیں بیچ دی؟۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ ابھی تو میں نے پارٹی چھوڑی نہیں ابھی تو پارٹی کا حصہ ہوں اور یہ حالات ہیں، میں بھی حسینیت کی راہ پر ہوں، ڈی سیٹ کرنے کی دھمکی سے ہماری آواز نہیں دبائی جاسکتی، امید ہے عدلیہ ہمارے حق میں فیصلہ دے گی۔وجیہہ قمر کا کہنا تھاکہ اپنے حلقے کیلئے کام کررہی تھی تو کہا گیا یہاں سے الیکٹیبل کو ٹکٹ دیں گے، مخصوص نشست دے کر مجھ پر کوئی احسان نہیں کیا گیا، وزیراعظم کو دو مرتبہ اپنے تحفظات کا بتایا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…