بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سیشن کورٹ سے قتل کیس کا ملزم ہتھکڑی نکال کرفرارہوگیا

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

لاہور (آن لائن) سیشن کورٹ سے قتل کیس کا ملزم ہتھکڑی نکال کرفرارہوگیا ،ملزم کے فرارہوتے ہی عدالت کے دروازے بند کر دیئے گئے، سرچ آپریشن کے باوجود ملزم کا سراغ نہ مل سکا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نویدانجم سلیمی کی

عدالت میں قتل کا کیس زیر سماعت ہے۔ملزم کو کوٹ لکھپت جیل سے سیشن کورٹ بخشی خانے لایا گیا، جہاں سے ملزم محمد علی کو دو کانسٹیبل عمران اور علی رضا ہتھکڑی میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت پیش کرنے کیلئے لائے، ملزم کیساتھ دیگر تین ساتھی اور بھی تھے جن کودوسری عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔عدالت کے باہر کھڑے ہونے کے دوران ملزم کا والد بشیر بھی وہاں آ گیا۔ اسی دوران ملزم نے ہتھکڑی سے اپنا ہاتھ نکالا اور بھاگ گیا، ملزم کے بھاگتے ہی سیشن کورٹ کے دروازے بند کردیئے گئے، ملزم کو تلاش کیا گیا لیکن وہ نہ مل سکا تاہم ڈی ایس پی ظفر نے ملزم کے والد بشیر کوگرفتار کر لیا۔ سیشن جج نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…