بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

گھر کسی صورت نہیں چھوڑوں گی بوڑھی خاتون نے 10 کروڑ ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

واشنگٹن (آئی این پی ) چار دیوای سے انسیت کی مثالیں دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں لیکن زندگی کے ایک ایسے حصے میں جب ہر بوڑھا شخص اپنے جینے کا سہارا تلاش کرتا ہے، کروڑوں ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دینا غیر معمولی سی بات ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 84 سالہ خاتون

ایڈتھ میکفیلڈ کو ڈیولپر کی جانب سے ان کے مکان کے عوض کروڑوں ڈالر کی پیشکش کی گئی، پیشکش کچھ یوں تھی کہ ڈیولپر نے خاتون کے گھر کو مسمار کرکے شاپنگ مال بنانے کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر آفر کیے۔ تاہم بوڑھی خاتون نے کروڑوں روپے کی پیشکش ٹھکرادی جس کے بعد کمپنی نے خاتون کو ایک ملین ڈالر آفر کی پیشکش کی لیکن خاتون پھر بھی نا مانیں۔ بعد ازاں کمپنی خاتون کے گھر کے اردگرد مال بنانے پر مجبور ہوگئی تاہم یہ پیشکش ٹھکرانے کے ذریعے اپنے گھر کو بچاکر ایڈتھ مقامی ہیرو بن گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈتھ نے 1952 میں یہ گھر 3 ہزار 752 ڈالر میں خریدا تھا جہاں وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتی تھی، 2006 میں کمپنی نے گھر کے عوض ایڈتھ کو پیشکش کی اور 2008 میں ایڈتھ انتقال کرگئیں لیکن مرنے سے قبل وہ اپنا گھر اسی کمپنی کے مینیجر دوست کے نام کرگئیں جس کمپنی کو انہوں نے مکان فروخت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…