بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی عرب میں دوسروں کے نجی کوائف شیئر کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

ریاض (آئی این پی ) سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ دوسروں کے نجی کوائف شیئر کرنا اور ان کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرنا جرم ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ایسا کرنے پر 30 لاکھ ریال تک جرمانہ اور دو سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ نجی کوائف سے مراد کسی شخص کے بارے میں ایسی معلومات شیئر کرنا جن سے اس کے خاندان، قبیلے یا جن سے اس کی دینی، مذہبی یا سیاسی وابستگی معلوم ہو یا جن سے معلوم کیا جائے کہ وہ کس کمیٹی یا کمپنی یا ادارے سے وابستہ ہے۔علاوہ ازیں ایسی معلومات جن سے دوسرے کا پولیس ریکارڈ یا بایومکینکس یا کریڈٹ یا بینک معلومات بھی شامل ہیں۔ادارے نے کہا ہے کہ دوسرے شخص کے متعلق صحت معلومات یا اس کی لوکیشن یا پھر ایسی معلومات جن سے اندازہ ہو کہ دوسرا شخص نامعلوم والدین کی اولاد ہے، یہ سب نجی کوائف میں شامل ہے۔پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ سعودی کابینہ نے دوسروں کے نجی کوائف کے حفاظت کی ضمانت دی ہے اور اس کی عام اشاعت کو جرم قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…