بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان نے انضمام کو کیسے سلیکٹ کیا؟ ثقلین مشتاق کا دلچسپ انکشاف

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے عمران خان کے دورِ کرکٹ اور مایہ ناز بلے باز انصمام الحق کی سلیکشن کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیاہے۔کرکٹ ویب سائٹ کو دیے گئے ورچوئل انٹرویو میں ثقلین مشتاق نے بتایا کہ انضمام الحق پاکستان ٹیم میں شامل ہونے

سے قبل فرسٹ کلاس کرکٹ میں نام بناچکے تھے، اس وقت انضمام بغیر ہیلمٹ کے فرنٹ فٹ پر پل اور ہک مارتے تھے۔ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ جب انضمام پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوئے تو اس وقت عمران خان کا زمانہ تھا اور عمران کا نئے لڑکوں کو جانچنے کے حوالے سے اپنا طریقہ کار تھا ۔انضمام الحق کی سلیکشن کے حوالے سے سابق کرکٹر نے بتایا کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کیمپ جاری تھا، عمران خان نے وسیم اکرم اور وقار یونس کو نئی گیند دی اور کہا کہ سنا ہے یہ لڑکا نیا آیا ہے اور بہت اچھا کھیل کر آیا ہے تو اسے چیک کرتے ہیں؟سابق آف اسپنر کے مطابق عمران خان نے دونوں کو ہدایت کی کہ انضمام کو فل اسپیس کے ساتھ بانسر کروائے جائیں تاہم انضمام کی جارحانہ بیٹنگ کے آگے بانسر بھی نہ چل سکے جس کے بعد عمران خان نے 5منٹ کے اندر ہی انضمام کو سلیکٹ کرلیا۔ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انضمام کو کہا کہ آپ سلیکٹ ہوگئے ہیں جس کے بعد انضمام نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…