بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پتوکی میں انسانیت سوز واقعہ، شادی ہال میں پاپڑ بیچنے والا مزدور باراتیوں کے تشدد سے جاں بحق، لاش کے ساتھ بیٹھے باراتی پرسکون ماحول میں کھانا کھاتے رہے

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

پتوکی(این این آئی ) پاپڑ خریدنے پر باراتیوں کا پاپڑ فروش سے جھگڑا، باراتیوں نے نجی شادی ہال کے اندر پاپڑ فروخت کرنے والے کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ،مقتول کی لاش کے ساتھ بیٹھے باراتی پرسکون ماحول میں کھانا کھاتے رہے ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے شادی ہا ل مینجر سمیت 13 ملزمان کوکنگن پور ،پتوکی ،سرائے مغل سے رات گئے چھاپے مار حراست میں لے لیا ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، انسپکٹر جنرل آف پنجاب راؤ سردار علی خا ن نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ ریجن سے رپورٹ طلب کرلی، تحصیل پتوکی تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ کہنہ روڈ پتوکی پر واقع نجی شادی ہا ل کے احاطے میں جاگو والا چک نمبر 4 کا رہائشی مقتول محمد اشرف عرف سلطان میں پاپڑ فروخت کر رہا تھا مقتول اور باراتیوں میں پاپڑ خریدنے پر جھگڑا ہوا تو باراتیوں نے مقتول پر بیہمانہ تشدد شروع کردیا اور ملزمان مقتول کو کھینچ کر تشدد کرتے ہوئے شادی ہال کے اندر لے گئے جہاں پر مقتول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،مقتول کی لاش کے ساتھ بیٹھے باراتی پرسکون ماحول میں کھانا کھاتے رہے ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جنہوں نے فوری طورپر شادی ہا ل کے مینجر کو گرفتار کرلیا جبکہ تمام باراتی موقع سے فرار ہوگئے کوئی بھی باراتی پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکا۔

میڈیا پر خبر نشر ہوتے ہی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، انسپکٹر جنرل آف پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ ریجن سے رپورٹ طلب کرلی جس پر ڈی پی او قصور صہیب اشرف گجر نے ضلع بھر کی پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا جس پر پتوکی پولیس نے شادی ہا ل مینجر سمیت 13 ملزمان کو مختلف مقامات پتوکی ،سرائے مغل ،کنگن پور سے رات گئے چھاپے مار حراست میں لے لیا ،گرفتار کئے گئے ملزمان سے پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ جاری ہے، تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مقتول کے بہنوئی پرویز کی تحریری درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…