بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت سے کب علیحدہ ہو جائیں گی ، تہلکہ خیز پیش گوئی

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے 24مارچ کے بعد ق لیگ اور ایم کیو ایم کے حکومت سے الگ ہونے کی پیش گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما

اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ 24مارچ کے بعدق لیگ،ایم کیو ایم حکومت سے الگ ہوجائیں گی اور دونوں جماعتیں اپوزیشن میں آنے کا اعلان کریں گی۔منظوروسان کا کہنا تھا کہ 28 مارچ سے پہلے عمران خان کے دن پورے ہونے والے ہیں، ان کوجیل بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ ہوسکتاہے کہ عدم اعتماد کے بعد نگراں حکومت بنے، شہبازشریف وزیراعظم ہونگے،پھرعام انتخابات کروائے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا کھیل ختم ہوچکا ،حلوہ تیار ہے ، دیکھتے ہیں کھاتا کون ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کا مقصدعمران خان نے شکست تسلیم کرلی ہے۔یاد رہے گذشتہ ہفتے پی پی رہنما نے پیش گوئی کی تھی کہ ڈی چوک پر پی ٹی آئی اور اپوزیشن جلسہ نہیں کریگی، 28 مارچ سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے، بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے۔مشیر زراعت سندھ نے کہا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان نفرت کااظہار کرکے ان سے الگ ہورہے ہیں اور عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کرکے فرار ہونا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…