بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہم سب لوگ بہت خوش نصیب ہیں جو عمران خان کے دور میں پیدا ہوئے ، زرتاج گل

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ایک ویڈیو کلپ بڑی تیزی سے وائرل ہورہاہے  جس میں انہیں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ۔

زرتاج گل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ میرے اور آپ کے آبائو اجداد تو بہت خوش نصیب تھے جو قائد اعظم محمد علی جناح کے دور میں پیدا ہوئے لیکن میں اور آپ بھی آج خوش نصیب ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے دور میں پیدا ہوئے۔یاد رہے اس سے قبل 17اگست 2020کو بھی پی ٹی آئی کی وزیرمملکت زرتاج گل نے  سوشل میڈیا پر اپنا مذاق بنوایا تھا۔زرتاج گل کو یہ تک معلوم نہیں کہ 17 اگست 1988 کو ضیا الحق کی ایک طیارہ حادثہ میں موت ہوئی تھی اور زرتاج گل 17 اگست کو ضیا الحق کا یوم پیدائش سمجھتی رہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں میاں جاوید لطیف کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں ، آج ضیا الحق جس نے انکی پارٹی بنائی تھی۔آج انکا یوم پیدائش ہے۔جس پرپروگرام کے میزبان ندیم ملک نے زرتاج گل کے سامنے ہاتھ جوڑدئیے اور کہا کہ خدا کا نام لیں، آج 17 اگست ہے اور آج کے دن ضیا الحق کے طیارے کو حادثہ ہوا تھا اور انکی موت ہوئی تھی۔

ندیم ملک نے تصحیح کی تو زرتاج گل نے کہا کہ پھر تو انہیں ضیا الحق کی شہادت کی برسی منانی چاہئے۔ندیم ملک کے شو کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے زرتاج گل کے علم پر سر پکڑ لیا اور اپنی ہنسی چھپانے کی کوشش کرتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…