بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

مانسہرہ کی اسسٹنٹ کمشنر کو ہراساں کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

مانسہرہ (این این آئی)پولیس نے مانسہرہ تحصیل کی اسسٹنٹ کمشنر کو ہراساں کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے خاتون کے سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کو زخمی بھی کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلعی پولیس افسر سجاد خان نے بتایا کہ ہم نے 3 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے

ان کے قبضے سے ریپیٹر گن، پستول اور ان کی گاڑی سے شراب کی بوتلیں برآمد کی ہیں۔ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر کو اس وقت بدسلوکی کا نشانہ بنایا جب وہ غازی کوٹ کے قریب قراقرم ہائی وے سے گزر رہی تھیں اور ان کی سرکاری گاڑی نے ملزمان کی گاڑی کو اوور ٹیک کیا۔انہوںنے کہاکہ ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو روکا اور ان سے بد کلامی کی، جب ان کے ڈرائیور اور گارڈ نے معاملے میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے ان پر بھی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ڈی پی او نے کہا کہ ملزمان ملک عمران حیدر، ملک محمد عتیق اور انیس خان کی جانب سے واقعے کی فوٹیج بنانے کی کوشش بھی کی گئی۔انہوںنے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔عینی شاہد نے کہا کہ جب اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی نے ملزمان کی گاڑی کو اوور ٹیک کیا تو ملزمان مشتعل ہوگئے اور افسر کا راستہ روکتے ہوئے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…